ابنا: فلسطینی خبررساں ایجنسی سما کے مطابق عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی پر دفتر جاتے ہوئے راستہ میں عرب بچوں اور جوانوں نے بوتلوں سے حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب بچوں اور جوانوں نے نبیل العربی کو محاصرے میں لیکر اس پر بوتلوں سے حملہ کیا۔ نبیل العربی نے کہا کہ اسے کئی بچوں اور جوانوں نے محاصرے میں لیکر عرب لیگ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ نبیل العربی کا کہنا ہے کہ عرب لیگ کے منشور میں اصلاحات کی ضرورت ہے، بعض عرب ذرائع عرب لیگ کو امریکی لیگ قراردیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418089
عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی پر دفتر جاتے ہوئے راستہ میں عرب بچوں اور جوانوں نے بوتلوں سے حملہ کیا ہے۔